Karachi

6/recent/ticker-posts

کراچی کے سپر اسٹور پر زائد المیعاد اشیاء کی فروخت

کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں واقع سپر اسٹورز پر زائد المیعاد مضر صحت اشیاء کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے حکام نے زائد المیعاد اشیاء کی فروخت کے انکشاف کے بعد نارتھ ناظم آباد کے سپر اسٹور پر 30 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد حیدری میں واقع ایک اور سپر اسٹور کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس سپر اسٹور پر منجمد اشیاء زائد المیعاد ہونے کے باوجود فروخت کی جا رہی تھیں۔ حکام سندھ فوڈ اتھارٹی نے ان سپر اسٹورز کو معیار بڑھانے کے لیے نوٹس بھی دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments