Karachi

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

کراچی کی ضرورت کا آدھا پانی دستیاب ہے

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنس بلا لی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ کراچی کی ضرورت کا آدھا پانی دستیاب ہے، اگر آدھا پانی کا گلاس ہو گا تو اس کی تقسیم بھی اسی حساب سے ہو گی۔ کراچی کے روز بروز بڑھتے ہوئے مسائل خصوصاً پانی پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سر جوڑ لیا۔ سندھ سیکریٹریٹ میں بلائی گئی کانفرنس میں جماعتِ اسلامی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، پی ایس پی، اے این پی، جے یو آئی اور سنی تحریک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سب سے اہم مسئلے پانی پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے شرکاء کو بتایا کہ 406 ایم جی ڈی یعنی ضرورت سے آدھا 44 فیصد پانی دستیاب ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کانفرنس میں بتایا کہ کے فور پروجیکٹ پر روٹ کے مسائل کی وجہ سے کام تقریباً رک گیا ہے، کراچی کی ضرورت کا صرف آدھا پانی دستیاب ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے پانی کے انفرا اسٹرکچر کو دوبارہ تعمیر کرنے کی تجویز دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت اس کے لیے فنڈز مختص کرے۔ کانفرنس میں پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور آباد کے رہنما محمد حسن بخشی نے بھی تجاویز پیش کیں۔ کانفرنس کے شرکاء نے پانی فراہم کرنے والے ادارے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا اور ادارے میں ترمیم کی ضرورت پر زور دیا۔

Post a Comment

0 Comments