Karachi

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

ایشائی ترقیاتی بینک نے کراچی بس منصوبے کیلئے قرضے کی منظوری دے دی

کراچی بس منصوبے کیلئے ایشائی ترقیاتی بینک نے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرضے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی بس منصوبے کیلئے ایشائی ترقیاتی بینک نے قرضے کی منظوری دے دی ہے اور سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے بتایا ہے کہ کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ ریڈ لائن منصوبے کے لئے ایشائی ترقیاتی بینک نے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرضے کی منظوری دی ہے۔ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ بی آرٹی منصوبوں میں تاخیرکی ذمہ دار بھی وفاقی حکومت ہے جب کہ وفاق نے کراچی کے 2 اہم ٹرانسپورٹ کے منصوبے ریڈلائن اور ییلولائن ایکنک میں شامل ہی نہیں کیے تھے، وفاق کی جانب سے نظر انداز کرنے پر سندھ حکومت کو ایشین ترقیاتی بینک سے رابطہ کرنا پڑا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کی عوام کیلئے ٹرانسپورٹ کا بڑا منصوبہ دیا ہے، ریڈ لائن منصوبے کے تحت 29 اسٹیشنز قائم ہوں گے، منصوبہ مکمل ہونے کہ بعد 3 لاکھ کراچی کے شہری روزانہ سفر کر سکیں گے۔


Post a Comment

0 Comments