Karachi

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

کراچی کیلئے بی آر ٹی منصوبہ

وطن عزیز کے بڑے شہروں، جن میں بیشتر کی آبادی دنیا کے کئی ممالک سے بھی زیادہ ہو چکی ہے، کے مسائل کا تذکرہ عموماً ہوتا رہتا ہے۔ تاہم ان شہروں کے مسائل کی بنیادی وجوہات جاننے کی کبھی کوشش ہی نہیں کی گئی تو ان کا حل کیسے ممکن ہوتا؟ بڑے شہروں کے عمومی مسائل صفائی، پانی کی عدم دستیابی، ٹریفک کا بے ہنگم ہونا اور سیکورٹی کے نقائص ہیں۔ عروس البلاد کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہونے کے ساتھ ساتھ مسائل کی شدت کے حوالےسے بھی نمایاں ہے، دیگر تمام مسائل کی شدت اپنی جگہ یہاں ٹریفک کا مسئلہ انتہائی گھمبیر ہے۔ ٹریفک جام ہو جائے تو تین چار گھنٹے تک رواں نہیں ہو پاتی، دوسری طرف حالت یہ ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی شہریوں کیلئے درد سر سے کم نہیں اور جو ٹرانسپورٹ میسر ہے ناقص، فرسودہ اور مرمت طلب ہے۔ 

اس صورتحال میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کیلئے 22 کروڑ ڈالر کی منظوری، شہرِ قائد کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ کراچی میں بڑھتی آبادی کے لحاظ سے قابلِ اعتماد، محفوظ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت کے تحت مذکورہ منصوبہ، جو 28.6 کلومیٹر طویل ہے، اس سے 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، ذرائع نقل و حمل کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا، روزانہ 3 لاکھ افراد ریڈ لائن بی آر ٹی سے سفر کریں گے۔ شہر قائد کا، آبادی
میں اضافے کے باعث، بے ہنگم پھیلائو اس قدر بڑھ چکا ہے کہ ایک سے دوسری جگہ جانے میں گھنٹوں صرف ہو جاتے ہیں۔ 

علاوہ ازیں ٹریفک کی بھرمار کے باعث شہریوں کا سکون غارت ہو چکا اور ماحولیات پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ لامحالہ کراچی ایسے بڑے شہروں کو نجی کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف جانا ہو گا، صرف اس ایک اقدام سے ٹریفک کے بیشتر مسائل ہو سکتے ہیں جیسا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوئے۔ ہمیں کراچی ہی نہیں اپنے تمام بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو رائج کرنا ہوگا جیسا کہ ماضی میں تھا۔ ٹریفک اور اس سے منسلک مسائل کے حل کا یہ مجرب نسخہ ہے اور اس پر عمل ضروری ہے۔

Post a Comment

0 Comments