Karachi

6/recent/ticker-posts

کراچی، ٹرانسپورٹ نظام غائب، 34 افراد کیلئے ایک بس سیٹ

کراچی کی ترقی کے لیے ماسٹر پلان پرفوری عملدرآمد ناگزیر ہے، کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی عدم فراہمی، اس وقت تقریبا 34 افراد کیلئے کراچی میں ایک بس سیٹ ہے، کراچی میں پرانے اور ترمیم شدہ راستوں پر بڑی اور درمیانے درجے کی بسیں چلا ئی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ کراچی تبدیلی منصوبے کو کراچی کے لئے طویل مدتی وژن کا حصہ بننے کی ضرورت ہے۔ فیڈریشن آف پا کستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے شہری ترقی نے ʼʼکراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی روشنی میں کراچی کی شہری انتظامیہ اور ترقیاتی چیلنجوں ‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ شہری ترقی قائمہ کمیٹی کے کنوینر عبید سلیم پٹیل نے کراچی کو فوری امداد کے لئے 1100 ارب روپے کراچی پیکیج کے تحت لانے پر وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے بتایا کہ تخمینوں کے مطابق سال 2025 تک پاکستان کی تقریبا 50 فیصد آبادی شہروں میں رہنے کی توقع کی جاتی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Post a Comment

0 Comments